Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور، گوجرانولہ اورساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا، 5 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے باعث پنجاب کے شہرلاہور، گوجرانولہ اورساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیرنقیب، شاہ ولی شامل ہیں اوران دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج  کرلیے گئے اورانھیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اکیس ہزار دو سو ستائیس افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ خبریں