رحیم یار خان میں پراسرار بیماری کی تشخیص گردن توڑ بخار سے ہوئی ہے جس سے 12 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 6 خواتین سمیت 11 افراد متاثر ہیں
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کےضلع رحیم یار خان میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ اسی خاندان کے مزید 6 خواتین سمیت 9 افراد کو شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
’ براسرار بیماری کی تشخیص گردن توڑ بخار سے ہوئی ہے‘ ڈاکٹر حسن سی ای او ہیلتھ
شیخ زید ہسپتال کے ترجمان کے مطابق زیرعلاج افراد میں پراسرار بیماری کی تشخیص کرنے کے لئے مریضوں کے خون کے نمونہ جات کو لیبارٹری بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد براسرار بیماری کی تشخیص گردن توڑ بخار سے ہوئی ہے۔
سی ای او ڈاکٹر حسن کا کہنا ہے کہ زیرِعلاج افراد کو جب اسپتال لایا گیا تھا اس وقت ان کی حالت خراب تھی تاہم اب مریضوں کی حالت بہترہورہی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں رحیم یار خان پہنچ چکی ہیں اور ڈکٹرز ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں مین موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ متاثرہ مریضوں میں نیاز احمد، بشیراں بی بی، حلیمہ بی بی، آمنہ بی بی، رقیہ بی بی، حاجرہ بی بی، محمد حمزہ، نصر اللہ اور حبیبہ بی بی شامل ہیں۔
ج



















