Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج

 شہرِقائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں واقع کوچنگ سینٹر میں  گزشتہ رات طالب علم کو ساتھی طالب علموں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں طالب علم کے قتل کا واقع رونماں ہوا جس کا مقدمہ مقتول کے والد افسر علی کی مدیعت میں گلشن اقبال کے تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

والد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ میرا بیٹا احسان علی گلشن اقبال میں واقع کوچنگ سیٹر میں پڑھتا تھا ، مجھے فون کرکے بتایا گیا کہ احسان علی کو گولی لگی ہے، اطلاع پر جب پہنچا تو پتہ چلا کہ اسےاسپتال لےکر گئے ہیں۔

والد نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم لقمان کا مقتول احسن علی سے جھگڑا ہوا تھا  جس کے بعد 4 بجے ملزم لقمان اپنے کزن طلحہ کے ہمراہ  کلاشنکوف  لے کر آگیا ، دونوں کو سینٹر کی دوسری منزل پر  جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔

بیان کے مطابق  اس نے کلاس روم میں جاکر مقتول احسان کی نشاند ہی کی جس کے فوراََ بعد طلحہ نے فائرنگ  کردی، فائر کی آواز پر شور شرابہ ہوتے ہی دونوں نیچے آئے، طلحہ کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی جبکہ لقمان اس کے ہمراہ تھا اور وہ دونوں گلی میں فرار ہوگئے۔

’ فائرنگ کے وقت ملزم طلحہ اور لقمان دونوں ساتھ ہی تھے‘ پولیس ذرائع

 پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوچنگ سینٹر کی اوپری منزل پر  ٹیچرصدف بچوں کو پڑھا رہی تھی اور صدف کے سامنے ہی  طلحہ نے لقمان سے پوچھا تھا  کہ کون ہے،  ٹیچر صدف کے سامنے طلحہ نے لقمان کو احسان کی طرف اشارہ کرکے بتایا اور طلحہ نے احسان علی کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔

’دونوں ملزمان  کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے‘ والد کی اپیل

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں رات گئے تک مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سےچھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں ہیں جس میں  تین قریبی عزیزوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ملزم کے اہلِ خانہ گھر کو بند کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے کے نجی تعلیمی ادراے کی انتظامیہ کے پاس ملزم طلحہ کا کوئی ریکارڈ موجود  نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں