Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کے معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس کوشش میں ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے اور وہ اپنی ذات کے علاوہ کسی کانہیں سوچتا لیکن وہ ساتھ میں پاکستان کی معاشی صورتحال کی اصل حقیقت بھی بیان کرگئے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے اور ملک بحران کا شکار ہوچکا ہے جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی بڑی مشکل سے اسٹینڈ لیا ہو ا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ رانا ثنا اللہ ایک مجرم ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں، شبلی فراز

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف آفیسر شبلی فراز نے کہا کہ  رانا ثنا اللہ  ایک مجرم ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

متعلقہ خبریں