وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے آئی ایم ایف کو بتا دیا ان کی شرائط پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ قومی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتادیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر سے ٹیلیفون پرگفتگو میں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا۔
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government's resolve to complete the terms of IMF's program. I also explained Pakistan's economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور ان کو بتا دیا کہ پاکستان حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے بارے میں پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے، رانا ثنااللہ



















