Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: سی ویو پر ڈوبنے والی لڑکی کی لاش بر آمد

 کراچی میں سی ویو کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش 2 روز تلاش کے بعد ریسکیو ٹیم کو مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ویو دو دریا پر 6 جنوری کو ڈوبنے والی لڑکی کی لاش  ریسکیو اداروں نے دو روز کی تلاش کے بعد نکال لی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لڑکی کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کیا جائے گا

 ’لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی ہوئی ہے‘ ابتدائی رپورٹس

ابتدائی رپورٹس کے مطابق  لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے اور لڑکی نےذہنی دباؤ میں آکر خود کشی کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سارہ ملک جانوروں کےاسپتال میں ڈاکٹر تھی اورجمعے کے روز گھر سے نوکری کے لیے نکلی تھی۔ اسپتال کے مالک سے خاتون کا کافی عرصے سے تعلق تھا  پولیس نے اسپتال سے مالک اور ایک خاتون ڈاکٹرکوگرفتارکرلیا ہے۔

 تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثا کا دعوی ہے کہ سارہ ملک خودکشی نہیں کرسکتی ہے اس لئے مزید پہلووں سے بھی معاملہ دیکھ رہے ہیں علاوہ ازیں لڑکی کے بیگ سے موبائل بھی ملا ہے جس کی مدد سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں