Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تین روزہ تھر جیپ ریلی کا آخری روز ،اختتامی تقریب آج ہوگی

 محکمہ کھیل سندھ کی جانب سےصوبہ سندھ کے ضلع تھر پارکرمیں منعقد کردہ تین روزہ فلڈ جیپ ریلی کا آج آخری روز ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں تھر جیپ ریلی کا میلہ مٹھی  کے نواحی گاؤں کھاریو کے مقام پر منعقد کیا گیا ہے جس میں گاڑیوں کی ریس، اونٹ اور گھوڑ دوڑ سمیت ملاکھڑے کی 3 روزہ سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ تھر جیپ ریلی کی اختتامی تقریب آج تین بجے منعقد ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق آج پریپئرڈ کئٹیگری کی 23 گاڑیاں ریس میں حصہ لے رہی ہیں جومجموعی طور پر107 کلومیٹر پر 23 ریسیز میں مدِ مقابل ہونگی۔

 بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق تین روزہ فلڈ جیپ ریلی کے آخری دن جاری ریس میں پریپیڈڈ کیٹیگری ٹوگاڑیوں کے مقابلے میں سب سےکم ترین وقت میں صاحبزادہ سلطان کی جیپ پہنچی اور غیر حتمی اعلان کے مطابق صاحبزادہ سلطان اس ریس میں کامیاب قرار پائے۔

 ذرائع کے مطابق صاحبزادہ سلطان کی جیت کہ خوشی میں مداح ڈھول کی تھاپ پر محوِ رقص ہوگئے جبکہ ریلی کو انجوائے کرنے کے لئے ضلع بھر سے تھر کے باسیوں کی بڑی تعداد ریت کے ٹیلوں پر بیٹھ کر ریلی کو انجوائے کر رہی ہے۔

 تھرجیپ ریلی کی اختتامی تقریب مٹھی کے بینظیر کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگی

اختتامی تقریب آج تین بجے مٹھی کے بینظیر کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مشیر برائے کھیل ارباب لطف اللہ، صوبائی وزیر مکیش چاولا اور دیگر سندھ کابینہ کے ممبران شرکت کریں گے  جس میں  فاتح یاب ہونے والے خوش نصيبوں میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں