سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی، سیاسی، سماجی طور پر مفلوج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد بڑے لیڈران، بیوروکریٹ ارب پتی، عوام راشن کے لیے ترس رہے ہیں، کیا ارب پتی اشرافیہ خود بھی کبھی قربانی دے گی؟۔
انہوں نے کہا کہ چند نام نہاد بڑے لیڈروں کی ناجائز دولت قومی خزانہ میں جمع ہوجائے تو ملک کا قرضہ اتر جائے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا نے مل کر وسائل سے مالا مال پاکستان کو محرومیوں کا قبرستان بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومتیں اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کی وجہ سے ہیں، عوام مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی، سیاسی، سماجی طور پر مفلوج کیا، حکمران عالمی سطح پر پاکستانیوں کو بھکاری بنا کر پیش کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائیکا کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہر طرف بحران ہے۔



















