صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں بیرسٹر سلطان چوہدری اور سردار تنویر الیاس خان کے درمیان انتظامی اور سیاسی اُمور کے علاوہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بھرپور انداز میں آزادی کے بیس کیمپ سے آواز اُٹھانے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دیگر اقدامات کے علاوہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے لئے مخصوص نشستیں مختص کرنے پر غور و خوض بھی کیا گیا۔



















