Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی پی کی ایم کیو ایم کےساتھ بیوفائی کے کئی قصے مشہور ہیں، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی کی ایم کیو ایم کےساتھ بیوفائی کے کئی قصے مشہور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کہ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایم کیو ایم کاپیپلز پارٹی سے معاہدے کیلئے رونا ایسا ہے جیسے پتھر کے صنم ہم نے تجھے محبت کا خدا جانا، ہر معاہدہ ان کا ماضی میں بھی کچرے کی نظر ہوتا رہا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پی پی کی  ایم کیو ایم کےساتھ بیوفائی کے کئی قصے مشہور ہیں، ایک اور وزارت کی مار ہے سب رونا دھونا ایم کیو ایم کا ختم ہوجائیگا۔

متعلقہ خبریں