صوبہ پنجاب کےضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں خونخوار آوارہ کتوں کی بہتات ہونے سے شہریوں میں خوف ہراس پھیلا ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میلسی شہر کے مختلف مقامات پر دندناتے آوارہ کتوں نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال کر دیا ہے جو سڑکوں، سرکاری دفاتر اور گلی محلوں میں غولوں کی صورت میں گھوم رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں متعدد بار کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے تلفی کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل دس سالہ بچے کو خونخوار آوارہ کتوں نے نوچ کھایا تھا لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے تا حال غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی حکام جلد از جلد نوٹس لے کر ان آوار کتوں کی تلفی کے اقدامات کو یقینی بنائے۔



















