تفصیلات کے مطابق پشاورکے پاک افغان بارڈر پر کسٹم حکام کی جانب سےبڑی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں اسلحہ کو پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
کسٹم ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ گاڑی کے فیول ٹینک کے اندر چھپایا گیا تھا تاہم گاڑی کے خفیہ خانوں سے ترکی ساخت کی بنی ہوئی 31 رائفلز، سینکڑوں کارتوس اور رائفل کا سامان برآمد کرلیا گیا ہےجس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے



















