بچے ہو یا بڑے ، موسم یا مو قع کوئی بھی ہو، آلو کے چپس سب کے پسندیدہ ہوتے ہیں اور انہیں کھانا شروع کرو تو ہاتھ رکنے کا نام ہی نہیں لیتا۔
چپس بنانا ایک آرٹ ہے جو آج ہم آپ کو سکھائیں گے۔
کرکرے چپس بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے آلوؤں کو چھیل کر پتلے پتلے قتلوں کی صورت میں کاٹیں اور انھیں ایک پیالے میں ڈال دیں۔
اب ان میں ایک چمچ نمک اور 2 چمچ چینی ڈالیں اور ایک لیٹر پانی بھی ڈال دیں اور کچھ برف کے کیوبز پانی میں شامل کر کے آلوؤں کو اچھی طرح ڈبو لیں۔
پھر آلو کے قتلے چھان کر ٹشو پیپر پر رکھ کر خشک کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے سب سے مہنگے فرینچ فرائز کس ملک میں فروخت کیے جاتے ہیں؟
دوسرے پیالے میں 1 کپ آٹا اور ایک کپ کارن فلور ڈال کر مکس کریں۔
اب قتلوں کو اچھی طرح کوٹ کر کے تل لیں۔
مزیدار اور کرکرے آلو کے چپس تیار ہیں۔















