الحمراء لاہور میں پاکستان لٹریری فیسٹیول 10 سے 12 فروری کو الحمراء میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی کرافٹ، فوڈ فیسٹیول، میوزک پرفارمنس، رقص پرفارمنس، مشاعرے اور بک فئیر بھی سجے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ لاہور میں پاکستان لٹریری فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئےایک اہم اجلاس الحمراء کمیٹی روم میں کیا گیا ہے جس میں الحمراء کے چیئرمین رضی احمد اور صدر آرٹس کونسل پاکستان احمد شاہ نےاہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
’پاکستان لٹریری فیسٹیول کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں‘ چیئرمین الحمراء رضی احمد
ذرائع کے مطابق 10 سے 12 فروری تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں پاکستانی کرافٹ، فورڈ فیسٹیول، میوزک پرفارمنس،رقص پرفارمنس، مشاعرہ اور بک فئیرسجایا جائےگا۔
علاہ ازیں اُردو، پنجابی، پشتو، بلوچی و دیگر زبانوں پر سیشن بھی ہونگے جس میں زبان وادب میں خدمات سرانجام دینے والوں کو یاد کیا جائے گا اور پاکستان بھر سے عظیم ادبی وثقافتی شخصیات کے ساتھ نوجوان بھی پینلسٹ پر موجود ہونگے۔
اس اجلاس میں ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء ذوالفقارعلی زلفی، صغری صدف، اصغر ندیم سید،اسامہ صدیق، شیبا عالم سمیت آرٹس کونسل کے ایگزیکٹوڈائریکٹردانیال عمر،ناصر عباس نیئر اور ضیاء الحسن نے بھی شرکت کری۔
اجلاس میں شامل تمام شرکاء نے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا جس میں احمد شاہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دل وجان سے پاکستان زبان وادب اور تہذیب وتمدن کی ترویج و ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ذوالفقار علی زلفی نے بھی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول میں درجنوں منعقد ہونے والے سیشنز میںکی جانے والی گفتگو سماج کی خوبصورتی بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔



















