Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع

پی ٹی آئی کا احتجاج اور کارِسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج اور کارِسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابراعوان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی، سماعت کے دوران عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔

وکیل بابراعوان کی جانب سے عمران خان کی طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔ عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:

توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

خبر کی تفصیل

متعلقہ خبریں

Exit mobile version