Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ہیکرز کا پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملہ

بھارتی ہیکرز نادرا کی ویب سائٹس کے ذریعے معلومات تک رسائی کی کوششیں کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ حملوں کے ذریعے نادرا اور پاکستانی فضائیہ جیسی ویب سائٹس کی شناخت کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے سد باب کیلئے تمام صوبوں، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نیا مراسلہ بھجوادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز جعلی حکومتی ای میلز کی آڑ میں ڈیٹا تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسمارٹ فون کا پاسورڈ کس طرح ہیک کرنا ممکن ہے؟

مراسلے میں موبائل اورکمپیوٹر سسٹم کو بروقت اپ ڈیٹ، موبائل اور میلنگ اکاوئنٹس کیلئے الگ اور پیچیدہ پاسپورڈ استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق بھارتی سائیڈ ونڈر نامی اے پی ٹی گروپ ویب سائٹس، جعلی ای میلز اور موبائل ایپلیکشنز کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں