Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیتے کے اپنے بچوں کے ساتھ سڑکوں پر سیر سپاٹے

چیتے کے بچوں کی فیملی کیساتھ سیر سپاٹے کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چیتا اپنے  چوں کے ساتھ مارنگ واک کر رہا ہے۔

یہ حقیقت ہے باپ باپ ہوتا ہے اپنی اولاد کو کسی قابل اور خود مختار بنانے کے لیے اپنا مکمل کردارادا کرتا اور ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس محبت سے بھری ویڈیو کو صارفین کی جانب مسے جہاں پسند کیا جا رہا ہے وہیں چیتے کے سڑکوں پر گھومنے پر بہت سے لوگ خوفزدہ بھی ہو رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو واقع بہت پیاری ہے۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ والد صاحب ڈیوٹی نبھاتے ہوئے۔

یہ ہی نہیں بلکہ ایک صارف نے  دلچسپ کمنٹ کیا کہ شیر کی فیملی صبح  کے خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہونے کو نکلی ہے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/666354/

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  وائرل ہو ئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک شیر اپنے دو بچوں کو دوڑنے کی ٹرینگ دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہے جسے دیکھ کر انسان جزباتی ہو جاتا ہے۔۔

متعلقہ خبریں