Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تکنیکی خرابی کے باعث امریکہ بھر میں پروازیں متاثر

نیشنل کنٹرول سسٹم کے نوٹس ٹو ایئر مشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بہت سی امریکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکہ کے ایف اے اے کا کہنا ہے کہ وہ اس نظام کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو ملک بھر میں بندش کے بعد پروازوں کے روٹس پر ممکنہ خطرات سے پائلٹس کو آگاہ کرتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایف اے اے نے کہا کہ کچھ فعال آن لائن واپس آنا شروع ہو گئے ہیں، لیکن نیشنل ایئر اسپیس سسٹم کے آپریشنز محدود ہیں، ایف اے اے نے کہا کہ وہ اپ ڈیٹ فراہم کرے گا

امریکن ایئر لائنز نے کہا کہ اس بندش سے تمام پروازوں بشمول تمام کیریئرز متاثر ہو رہی ہیں۔

فلائٹ کیریئر یونائیٹڈ ایئرلائنز نے کہا کہ وہ ایف اے اے کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی گھریلو پروازوں شروع کریں گے تب تک تمام پروازیں معطل رہیں گی۔

ٹیکساس کے آسٹن برگسٹروم بین الاقوامی ہوائی اڈے نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایف اے اے کی جانب سے پروازوں کی بندش کے باعث ائیرپورٹ پر طیاروں کی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ آنے اور جانے والے مسافروں کو تاخیر کی توقع کرنی چاہئے۔

مسافروں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے کہ انہیں ملک بھر میں پروازوں میں تاخیر اور بندش کا سامنا ہے۔

رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے ایک ملازم اینڈی سیلٹر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تمام پروازیں فی الحال تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں