پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے دلہن کی خوبصورت ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دلہن کو بھارت کے مشہور گانے ’ تجھ میں رب دکھتا ہے ‘ پر ڈانس کر رہی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دلہن کو ہرے رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘، ’پیار کے صدقے‘، ’گستاخ‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
تصاویر کو ابتک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یشما گل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ”آزمائش“ میں منفی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے میں ان کے ہمراہ فہد شیخ، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، کنزہ ہاشمی، فرقان قریشی، گل رعنا ودیگر شامل تھے۔















