Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کو ایک بار پھر قبضہ مافیا کے سپرد کیا جا رہا ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ شہر کا حق مارا جارہا اور شہر کو ایک بار پھر قبضہ مافیا کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہر کے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے ، کراچی کا حق مارا جا رہا ہے اور ایک بار پھر شہر قائد کو ماضی میں دھکیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ یہی بات ہو رہی ہے کہ الیکشن ہو رہے ہیں یا نہیں، سب کو پتہ ہے کہ ہم نے اس شہر میں ہی رہنا ہے، سازشی عمل کے ذریعے کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جن کے پاس اختیار ہے وہ منشیات کے اڈے بند کروانے میں ناکام کیوں ہیں؟ نیشنل ایکشن پلان میں فوج سمیت سب شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں