Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ نے کبھی چکی چاٹ کھائی ہے ؟ ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چکی چاٹ زیرِ بحث ہے۔

 وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا چکی چاٹ تیار کررہا ہے۔

چکی چاٹ کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے  کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش  سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

انسٹاگرام  پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔

جبکہ ایک صارف نے  کہا کہ چکی میٹھی اور چاٹ چٹ پتی ہی اچھ لگتی اورا س ہی لیے اس کا ملاپ بنتا نہیں ہے۔

:مزید پڑھیں

اس سے قبل چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہ چکی ہے۔

چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریانی تیار کرنے کے بعد اس کے اُوپر چاکلیٹ ڈالی جا رہی ہے۔

واضح رہے کھانوں کے اصل ذائقے کو تبدیل کر کے نیا ذائقہ دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کے بجائے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں