اسپیشل سنٹرل عدالت لاہور نے ملزم سے متعلق عملدرآمد رپورٹ نہ دینے پر فیڈرل سیکریٹری داخلہ کی تنخواہ بند کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورمیں انسانی اسمگلرکے اشتہاری ہونے پر نام بلیک لسٹ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کے معاملے میں عدالت نے فیڈرل سیکریٹری داخلہ کو اظہار وجوہ کا نوٹس دے دیا۔
جج بخت فخر بہزاد نے ملزم عثمان اکرم سے متعلق عملدرآمد رپورٹ نہ دینے پر فیڈرل سیکریٹری داخلہ کی تنخواہ بند کرتے ہوئے حکم دیا کہ فیڈرل سیکریٹری داخلہ 18 فروری کو ذاتی طور پر پیش ہوں۔
جج بخت فخر بہزاد نے کہا کہ فیڈرل سیکریٹری داخلہ بتائیں کہ کیوں حکم پرعملدرآمد کی رپورٹ جمع نہیں کرائی؟
ایف آئی اے نے ملزم عثمان اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ اشتہاری قرار دینے پر عدالت نے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
فیڈرل سیکریٹری داخلہ کی جانب سے رپورٹ نہ آنے پر عدالت نے حکم جاری کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تین طالبات کی عبوری ضمانتیں منظور
