معیشت کو قابوکرنے کی بجائے زرمبادلہ کے ذخائرنہیں اور حکومت اربوں ڈالرزکی لگژری گاڑیاں درآمد کرنے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق معیشت کو قابو میں لانے کےلئے زرمبادلہ کے ذخائر نہیں اور اربوں ڈالرز کی لگژری گاڑیاں درآمد ہونے لگیں۔ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 1 ارب 16 کروڑ ڈالرز سے زائد کی گاڑیاں، موٹر سائیکل، بسیں اور دیگر ٹرانسپورٹ درآمد کی گئیں۔
بول نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق درآمد کی گئی گاڑیوں میں لگژری کاریں، موٹرسائیکل، بسیں، ٹرک اور ہیوی وہیکل شامل، ہیں۔
دستاویز کے مطابق 6 ماہ کے دوران 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں درآمد کی گئیں۔ 6 ماہ کے دوران 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز کی لوڈر گاڈیاں درآمد کی گئیں۔
بول نیوز کو موصول دستاویز میں کہا گیا کہ 6 ماہ کے دوران 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کی کاریں درآمد کی گئیں۔ صرف دسمبر 2022 میں 52 لاکھ 32 ہزار ڈالرز کی کاریں درآمد کی گئیں۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ 6 ماہ کے دوران 9 لاکھ 15 ہزار ڈالرز مالیت کے موٹر سائیکل درآمد کیے گئے۔



















