لاہورمیں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کرکے شہریوں کی مشکلات میں مزیداضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں 100 گرام روٹی کی قیمت 14 سے 16 روپے جبکہ 150 گرام نان کی قیمت 25 سے 30 روپے تک کردی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق اسلام پورہ اچھرہ گلشن راوی کریم پارک شادمان اوردیگر علاقوں میں ہورہا ہے۔
’آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن کنٹرول نہیں ہوئیں‘ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن
اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کےصدرآفتاب اسلم گل کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائےتو روٹی کی قیمت کم ہوسکتی ہے ۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس مذاکرات کے لیے جاتے رہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ضلعی انتظامیہ کا روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار



















