اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے منسٹر کالونی کے باہر دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اسپیکر ہائوس آمد کے بعد پولیس کی جانب سے منسٹر کالونی کے باہر راستہ بند کردیا گیا۔
پارلیمان میں اسپیکرکی عدم دستیابی کے باعث تحریک انصاف کے ایم این ایزنے اسپیکر کی رہائشگاہ جانے کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی گاڑیوں سے اترکر پیدل اسپیکر ہاؤس کی طرف جائیں گے۔ تمام اراکین مل کر اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جائیں گے۔
اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اسپیکرہاؤس کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی الیکشن کمیشن بھی جائیں گے۔ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی چیف الیکشن کمشنر کو اپنے استعفوں کی واپسی سےمتعلق آگاہ کریں گے۔
پی ٹی آئی ایم این ایزکے منسٹر کالونی کے باہردھرنے کے دوران پولیس حکام اور پی ٹی آئی ایم ایز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
دھرنے کے دوران رہنما تحریکِ انصاف عامر ڈوگر نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاسپیکر ڈر گیا، آج ہمیں منسٹر کالونی جانے نہیں دیا جارہا، ڈی ایس پی نے گاڑی لگا کر رستہ بند کردیا ہے۔ ہم دہشت گرد نہیں ہیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم پرامن طوراسپیکر کے پاس جا کرانہیں فائل جمع کرا کے واپس آجائیں گے۔ اسپیکرنے خود کہا کہ آج ان ہاؤس کام ہوگا۔ اسپیکر کا اسٹاف اسپیکر ہائوس میں موجود ہے۔ ہمیں اندر جانے دیا جائے۔
اس قبل رہنما پاکستان تحریک انصاف عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی ایم این ایزکے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 45 ایم این ایز چیئرمین کی ہدایت پر جعلی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسپیکر کے پاس آئے۔



















