ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باوجود بی آر ٹی پشاور کے آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کی بندش سے بی آر ٹی کے آپریشنز متاثر نہیں ہوئے اور بی آر ٹی پشاور کی آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔
صدف کامل کا کہنا تھا کہ زو پشاور کی ہائبرڈ بسوں میں بجلی اور ڈیزل دونوں کا استعمال ہوتا ہے، بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں بسیں مکمل طور پر ڈیزل پر چل سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں بجلی کی عدم دستیابی سے کون زیادہ متاثر ہوا؟
ترجمان ٹرانس پشاور کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیشن اور ٹکٹ کے نظام کے لیے بیک اپ جینیریٹر موجود ہیں، سسٹم معمول کے مطابق فعال رہے گا۔
واضح رہے کہ آج صبح 7.30 منٹ سے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت کئی اہم شہر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔



















