Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گجرات میں سینکڑوں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی،ڈسٹرکٹ جیل کو آگ لگادی

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں سینکڑوں قیدیوں کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے اور انہوں نے جیل میں آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں مسلسل 4 گھنٹوں سے زائد وقت تک جیل کے اندر ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری رہا۔ جیل قیدیوں نے احاطہ جیل میں پڑے سامان سمیت دیگر اشیإ کو آگ لگادی، آگ لگنے کے باعث جیل سے آگ کے شعلے اور دھواں کے بادل آسمان کو چھونے لگے۔

جیل سیکیورٹی پر معمور عملے پر قیدیوں کی جانب سے پتھراٶں کیا گیا جب کہ پوليس کی جانب سے جیل کے اندر حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

اس  دوران قیدیوں اور جیل عملہ سمیت متعدد اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 اور فاٸربریگیڈ عملے کی جانب سے آپریشن جاری رہا۔

دوسری جانب ضلع بھر سے پوليس کی بھاری نفری کو طلب کرکے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کو چاروں اطراف سے مکمل حصار میں لیکر حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

پوليس کی بھاری نفری جیل کے اندر اور باہر موجود ہے، کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوٸی،جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو مرہم پٹی کردی گٸی۔

متعلقہ خبریں