چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی سے اپنے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی حقیقیت بتادی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے بول نیوز کے سینئر اینکر عمران ریاض خان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ چند دنوں میں حکومت کو دو بڑے سرپرائز دینے والے ہیں، ایک تو وہ بہت بڑا جلسہ کرنے جارہا ہوں جس میں باقاعدہ کیمپین کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا اور میں اکیلا ان سب کا مقابلہ کروں گا۔
قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قہقہہ لگا کرکہا کہ حقیقت میں یہ لوگ پھنس گئے تھے، ان کے پاس آپشن نہیں تھا اگر یہ استعفے قبول نا کرتے تو اپوزیشن لیڈر ہمارا بن جاتا۔
یہ بھی پڑھیں؛ لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کردیا، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اس لیے ان کے پاس ہمارے ارکان اسمبلی کے استعفے قبول کرنے ہی تھے، دوسرا یہ لوگ میری پارٹی توڑنا چاہتے تھے اور اب یہ مجبور ہو کر استعفے قبول کر رہے ہیں، ہم ہرصورت میں جیت رہے تھے۔
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے حسین حقانی کے حوالے سے امریکہ میں میرے خلاف لابنگ کی اور پھر امریکی ایما پر پاکستان میں رجیم چینج آپریشن کیا گیا۔



















