پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائڈ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فواد چودھری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔
فواد چودھری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ھے۔ کیا قصور ھے فواد کا؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے ۔
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 25, 2023
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا قصور ھے فواد کا؟ اور کس جرم کے تحت انھیں اٹھایا گیا ہے؟ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔



















