سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کوگرفتارکرکے پی ٹی آئی کو دباؤمیں لانا چاہتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ من پسند نتائج کیلئے متنازع تعیناتیاں کی جارہی ہیں، پی ڈی ایم شفاف انتخابات کےحق میں نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتجاج کا مقصد انتخابات متنازع نہ ہوں۔ الیکشن کمیشن کارویہ غیرجانبدارنہیں رہا۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو نگراں وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔
مرکزی رہنما تحریکِ انصاف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےدیےگئےناموں پربات ہوسکتی تھی، محسن نقوی پرپی ٹی آئی کوتحفظات تھے اورہیں۔
شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ محسن نقوی نے رجیم چینج میں اہم کرداراداکیا۔ محسن نقوی کووزیراعلیٰ بنانے کے بعد الیکشن متنازع بن گئے۔ خیبرپختون خوا میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اچھا نام دیا۔ اعظم خان کوانتظامی امورچلانےکاتجربہ ہے۔
سابق وفاقی وزیرخارجہ نے کہا کہ پنجاب میں بھی ایسے نام دیے کہ معاملہ الیکشن کمیشن تک نہ جائے، الیکشن کمیشن کےفیصلوں کو عدالتوں میں چیلنج کیا، عدالتوں نےالیکشن کمیشن کےفیصلوں کوکالعدم قراردیا۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ احمد نوازسکھیرا، ناصرکھوسہ، نوید چیمہ کےنام دیےتھے۔ پوراملک تاریکی میں ڈوبا، معیشت کو نقصان ہوا۔ حکومت کی توجہ ہمارےخلاف انتقامی کارروائیوں پرہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل



















