سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی پلاننگ ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا سوچیں بھی مت۔ عمران خان ریڈ لائن ہیں، ملک کا نقصان ہوگا۔
علی زیدی نے پریس کانفرنس میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چویدری کو گرفتار کرنے سے معاشی حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ عمران خان کی گرفتاری کے لیے احمقانہ حرکتیں کروائی جا رہی ہیں۔ کیا عمران خان کو گرفتار کرکے ملک بحرانوں سے نکل جائے گا؟
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سوالات کرنے پر الیکشن کمیشن توہین کا الزام لگا دیتا ہے۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے۔ فارم 11 کے نتائج الگ اور ای س پی کے نتائج الگ ہیں۔
علی زیدی نے نگراں وزیراعلٰی پنجاب کی تعیناتی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کا بیٹا محسن نقوی وزیراعلٰی پنجاب بن گیا، عزیربلوچ کو کیسز سے بری کرکے نگراں وزیراعلٰی سندھ لگا دیں۔
انھوں نے مذید کہا کہ عزیربلوچ کے کیسز ختم کریں، وہ نگراں وزیراعلٰی سندھ بن سکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردِ عمل
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے فواد چوہدری کی گرفتاری پرسخت رد عمل سامنے آیا ہے۔



















