Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ میں گیس لیکیج سے متعدد حادثات،10افراد جان بحق

بلوچستان میں گیس حادثات نے چھ افراد کی جان لے لی ہے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 4 مختلف گیس حادثات میں10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گیس لیکیج کے متعدد حادثات رونماں ہورہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد کے بادیزئی ٹاون میں واقع گھر میں صبح سویرے گیس لیکیج کے باعث روز دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار بچے جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق  دیگر حادثات میں کوئٹہ ہی میں سبزل روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے پولیس سب انسپیکٹر جان کی بازی ہارگیا  تھا۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے والد سمیت چارافراد جان بحق ہوگئے جبکہ سریاب میں بھی گیس لیکیج کے باعث ایک نوجوان جان بحق ہوگیا تھا-

واضح رہے کہ کوئٹہ میں سردیوں کے موسم میں اکثر و بیشتر گیس بھرنے اور گیس لیکیج سے درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ گیس لیکج کی بنیادی وجوہات میں سوئی گیس کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ بتائی جاتی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے احتیاطی تدابیر میں غفلت بھی ان وجوہات میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں