Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریسکیو 1122کی ایمرجنسی سروس، قومی خدمات میں ایک اور اضافہ

راولپنڈی میں سردیوں کے دوران گیس لیکیج کے باعث رونماں ہونے والے حادثات سے بچنے اور بروقت مدد حاصل کرنے کے لئےریسکیو 1122 کی طرف سے عوام کے لیے حفاظتی  آگاہی کا پیغام  اور ایمرجنسی نمبر جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ریسکیو 1122 راولپنڈی میں ایمرجنسی سروسز فراہم کررہی ہے کیونکہ سردیوں میں گیس کے متعلقہ آلات کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں اور زیادہ تر حادثات گیس لیکج کے باعث پیش آتے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نےعوام سے اپیل  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے گیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

’ ریسکیو 1122 کو بروقت اطلاع دینے سے ہی بروقت ریسپانس ممکن ہے‘

 ریسکیو ذرائع نے مزید کہا کہ رات کو سونے سے پہلے گیس سے متعلقہ آلات خاص طور پر ہیٹر، چولہے وغیرہ لازمی بند کریں اور گھر میں گیس لیکج محسوس ہونے پر بجلی کا سوئچ اور آگ ہرگز نہ جلائیں

علاوہ ازیں گیس محسوس ہونے کی صورت میں تمام دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں اور تمام افراد گھر سے باہر چلے جائیں اسکے باوجود اگر ایسا کوئی حادثہ پیش آئے تو فوری طور پر 1122 کو اطلاع دیں۔

 واضح کرتے ہوئے کہا ریسکیو 1122 کو بروقت اطلاع دینے سے ہی بروقت ریسپانس ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں