Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا’

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کی کہیں کہی بارش اور برفباری جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  ملک کے بالائی علاقےجن میں شمالی بلوچستان،کشمیر،گلگت، بلتستان،مری،گلیات،صوبہ خیبرپختونخوا،صوبہ پنجاب اورصوبہ سندھ میں موسم  سرد اورخشک رہے گا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند متوقع ہے۔

’اسلام آباد میں ہلکی دھند سمیت موسم سرد اور خشک رہے گا‘

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ  ہونے کے ساتھ  ہوا میں نمی کا تناسب %68 تک ہے۔

پشاور میں بھی سردی کی لہر جاری ہے

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پشاور کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کالام میں اب تک تین انچ تک برفباری پڑ چکی ہے، محکمہ موسمیات

اس وقت سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار اور کالام میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ مالم جبہ میں منفی 5، پشاور میں 4، مردان اور چارسدہ  میں 2  اور نوشہرہ میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت، بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہےجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)

 محکمہ موسمیات کے اعدادوں شمار کے مطابق دیر (بالائی 41، زیریں 16)، مالم جبہ میں 36، دروش میں 31، میر کھانی میں 18، چترال میں 14، کالام میں 10، سیدو شریف میں 9، پٹن میں14، بالاکوٹ میں 12، کاکول میں 8، مردان میں 4، چراٹ میں 1، پنجاب اور مری میں10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ میں 4، سٹی میں 1)، اسلام آباد (گولڑہ میں 4، سید پور اورسٹی میں 3، ایئرپورٹ میں 1)، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد میں 2)، لاہور (سٹی میں 2، ایئرپورٹ میں 1) ،گجرات اور اٹک میں 1، مظفر آباد (ایئرپورٹ  میں14، سٹی میں 8)، گڑھی دوپٹہ میں 8، کوٹلی میں 7، راولاکوٹ میں6،  گلگت، بلتستان،اسکردو اوربونجی میں  2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

برف باری (انچ)

 محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ  میں 20،دروش، میر کھانی میں 19، کالام  میں 13،چترال میں10، دیرمیں 9، مری میں 5،اسکردو اور استور میں 1 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

لیہ میں منفی 12، قلات میں منفی 11، کالام  میں منفی 8، پارہ چنار اورکوئٹہ میں منفی 7، ژوب اورگوپس میں منفی 6، ہنزہ، اسکردو اور مالم جبہ میں منفی 5، بگروٹ، دالبندین میں منفی 4، مری، پنجگور اور استور میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں