کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 3 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آج صبح سے آپریشن جاری ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے ابراہیم حیدری سمندر میں گزشتہ روز ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے 3 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ایدھی بحریہ کی ٹیم اور غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تیز طوفانی ہواؤں کے باعث کشتی اُلٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کی آج صبح سے ہی دن کی روشنی میں ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن جاری ہوگیا ہے۔



















