Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو کان کن جاں بحق

چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو کان کن جاں بحق اور کئی دب گئے جب کہ تین کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چکوال ماٹن کلاں میں کوئلے کی کان کی چھت گرگئی جس میں کان کن دب گئے۔ اطلاعات کے مطابق دو کان کن حاں بحق ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

امدادی ذرائع کے مطابق مائن کی گہرائی 700 سے 800 فٹ ہے، 3 کان کنوں کو زندہ ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں