Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر جاں بحق

کراچی کے علاقے سائیٹ ایریا  میں شادی کی ایک تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائیٹ ایریا بنارس کالونی میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی خوشی میں مقتول کے دوست ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، دوستوں کی جانب سے ہواٸی فاٸرنگ کے دوران غفلت برتنے سے اسرار نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا-

پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات ہونے والے واقعے میں تاحال ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا، واقعے کا مقدمہ درج کر رہے ہیں، ہواٸی فاٸرنگ کی زد میں آکر جاں بحق مقتول اسرار نامی نوجوان ٹک ٹاکر تھا۔

متعلقہ خبریں