کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدرسے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلباء جاں بحق ہوگئے جب کہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔



















