Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرسٹر سیف پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے نئی تاریخ دے دی

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی، عدالت نے نئی تاریخ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کر کے قدرتی حسن تباہ کرنے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔

سینئراسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف نے مقدمے کی سماعت کی، بیرسٹر سیف کے وکیل عارف خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بیرسٹرسیف عدالت پیش نہ ہوئے۔

اسپیشل مجسٹریٹ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کیا اسی کیس کو بیس سال چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر وکیل بیرسٹر سیف نے جواب دیا کہ ہم عدالت سے بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔

سینئراسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے پندرہ فروری کی تاریخ دے دی۔

بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف لینڈ اسکیپ آرڈیننس اور انوائرمنٹل ریگولیشن 2008 اور ایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version