Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور: دھماکے میں امام مسجد صاحبزادہ نور الامین بھی شہید

پولیس لائن پشاورکی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں امام مسجد صاحبزادہ نورالامین بھی شہید ہوگئے۔

پشاورمیں پولیس لائن مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ابتک 28 نمازی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

خود کش دھماکے میں امام مسجد صاجبزادہ نورالامین بھی شہید ہو چکے ہیں۔ امام مسجد صاجبزادہ نورالامین مسجد میں ظہر کی  نماز پڑھا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ خود کش حملہ آور نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا جیسے ہی ظہر کی نماز کی ادائیگی نمازی کھڑے ہوئے، دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

خود کش دھماکے کے نتیجے میں مسجد کا ایک حصہ شہید ہو گیا، بتایا جا رہا ہے کہ ملبے کے نیچے متعدد نمازی زخمی حالت میں موجود ہیں جنھیں کرین اور دیگر مشینریز کے ذریعے ملبے سے نکالا جا رہا ہے۔

گورنرخیبرپختون خوا غلام علی نے مسجد کا دورہ کیا اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاورکے شہریوں سے O نیگیٹو خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور وزیراعظم شہبازشریف نے پشاور پولیس لائن میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ خبریں