Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے اسلام آباد کا ایک روزہ سرکاری دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کو آج صبح ٹیک آف کرنا تھا لیکن موسم کی صورتحال کے پیش نظر وہ گرین سگنل ملنے کا انتظار ہی کرتے رہے تاہم سیکیورٹی حکام نے انے اڑان بھرنے کی اجازت نہ دی۔

شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے اپنے دورہ منسوخ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اپنا دورہ ری شیڈول کرکے اسلام آباد آئیں گے۔

جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں آپ کی سلامتی زیادہ عزیز ہے، خراب موسم میں پرواز کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز چھٹی کا اعلان

علاوہ ازیں یو اے ای کے صدر کا دورہ ملتوی ہرنے پر آئی جی اسلام آباد و سیکیورٹی ڈویژن نے نفری ہٹاکر اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورہ اسلام آباد کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل تھی۔

متعلقہ خبریں