مشہور ہالی وڈ اداکارہ عینی ورشنگ 45 سال کی عمر میں چل بسیں۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ہالی ووڈ ویمپائر ڈائریز کی اداکارہ عینی ورشنگ کینسر کے باعث 45 سال کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ سال 2020 سے کینسر کی کے مرض میں مبتلا تھیں۔
ہالی وڈ اداکارہ کے شوہر اسٹیفن فل نے اہلیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عینی ورشنگ کا علاج جاری تھا لیکن ہمارا ساتھ بس یہی تک تھا، وہ گزشتہ روز ہمیں تنہا چھوڑ کر چلی گئیں۔
ہالی وڈ سیریز ‘‘45‘‘ میں ان کے ایف بی آئی ایجنٹ کے کردار رینی والکر نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا، اور وہ کردار ان کی مخصوص پہچان بنا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہالی وڈ اداکار نے ڈیٹ آفر کی؛ میرا کا انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی ورشنگ اپنے اس مرض کوخفیہ رکھنا چاہتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی کئی پراجیکٹس میں کام کیا۔
دوسری جانب ساتھی فنکاروں نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عینی ایک بہترین انسان اور آرٹسٹ تھیں اور وہ ہر کردار کو بخوبی نبھانے کا فن جانتی تھیں۔















