Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے مذاکرات کا آغاز

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین آج سے مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے جو 2 فروری تک جاری رہیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اورعالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کےدرمیان آج سے 2 فروری تک تکنیکی مذکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا ہے جہاں اس وفد کی سربراہی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کر رہے ہیں۔ اس تکنیکی سطح کے مذاکرات میں دونوں اطراف سے پہلے چار دن  ڈیٹا شیئرنگ ہوگی جس میں پاکستانی وفد اصلاحات کے بارے میں آئی ایم ایف کو بریفنگ دے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کو پٹرول مزید مہنگا کرنے، ایف بی آر، نیپرا اوراوگرا ٹیرف میں اضافے اور گردشی قرضوں میں کمی کا پلان پیش کیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ اور نجکاری کمیشن اہداف پرعملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی لیول مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہو جائے گا علاوہ ازیں آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط ملے گی۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان 3 فروری سے9 فروری تک پالیسی سطح کےمذاکرات ہوں گے جس میں وزیرِخزانہ، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بنک شریک ہوں گے۔

پالیسی سطح کے مذاکرات میں نہ صرف آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرم کو حتمی شکل دی جائے گی بلکہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے مطالبات پرعمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف کے ساتھ ریویو مکمل کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم

متعلقہ خبریں