Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوہاٹ: تانڈہ ڈیم میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان ریسکیو سرگرمیوں میں 72 گھنٹوں سے حصہ لے رہے ہیں، فوج کے جوان سول اداروں کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے غوطہ خوروں نے 51 ڈوبنے والے طلبا کی لاشیں نکال لیں، 5 بچنے والے طلباء کو کوہاٹ ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ایک گمشدہ طالبعلم کی تلاش تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ تاندہ ڈیم واقعے میں اب تک 51 بچوں کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں