پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ فورڈ پروگرام کے چیف ڈیوڈ بیسلی سے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پرعالمی ادارہ خوراک کےتعاون کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےورلڈ فورڈ پروگرام کے چیف ڈیوڈ بیسلی سے اپنی حالیہ ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ عالمی ادارہ خوراک کے سابق سربراہ سے ان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پر عالمی ادارہ خوراک کےتعاون کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
Had a good discussion today with @SamuelBrownback,former Amb. at
Large for Int.Religious Freedom & interfaith harmony.Underscored imp. of faith which unites humanity across pol. cul. & ethnic divide & promotes mutual understanding & tolerance for lasting peace in the world pic.twitter.com/vcTlOGolR0— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) February 2, 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے سابق سربراہ سے مزید تعاون کے فروغ پر نہ صرف تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ بین المذاہب آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی جس میں انسانیت کومتحد کرنےاورنسلی امتیازکےخاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Had a very good meeting with @WFPChief David Beasley. Conveyed appreciation for WFP's assistance for flood affectees. Took stock of the ongoing projects & discussed future collaboration to meet 🇵🇰's food security & nutrition targets.#NPB pic.twitter.com/bP4KfW9gNd
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) February 2, 2023
اس ملاقات میں دنیا میں دیرپا امن کے لیے باہمی افہام و تفہیم اور رواداری کو فروغ دینے پر زور بھی دیا گیا۔



















