Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی دورہ سری لنکا کے دوران صدر رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھر نے سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے کو سری لنکا کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے قریبی تعاون پر مبنی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بدھ مت کے مشترکہ ورثے اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت کی گئی، معیشت، تجارت، تعلیم اور سیاحت میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی کولمبو میں سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گونا وردینا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا

پاکستان اور سری لنکا نے اتجارت، فارماسیوٹکس، تعلیم، سیاحت، ثقافت اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کی

متعلقہ خبریں