Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ، گلستان روڈ پر دھماکا، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ میں گلستان روڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے باعث پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گلستان روڈ پر قائم سکیورٹی اہلکاروں کے چیک پوسٹ پر دھماکے سے اب تک پانچ افراد زخمی ہوگئے، موسی چیک پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق حملہ گرینیڈ سے کیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، زخمیوں میں عثمان ، قائم خان ، فضل محمد ، محمد انور اور تھامس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکا، شہداء کی تعداد 59ہوگئی، 157 زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ تاحال نہیں لگایا جا سکا ہے۔

 واضح رہے کہ جس مقام پر یہ دھماکہ ہوا ہے وہ کوئٹہ میں مقیم ہزارہ کمیونٹی کے علاقہ مری آباد اور کوئٹہ کینٹ میں داخل ہونے کا راستہ ہے۔

متعلقہ خبریں