وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہا کہنا ہے کہ گوادرمیں بھی ریلوےکا دفتر کھول لیا ہے، افسران تعینات کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تمام ٹرینوں کواپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، ایسا کام نہیں کرنا چاہیے کہ آنے والے بھگتیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حالات کے مطابق ریلوے کی سوچ میں تبدیلی آرہی ہے۔ تنخواہوں کےمعاملے پر وزارت خزانہ سے بات کی ہے حل نکلے گا۔ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ریلوے کی دکانوں کیلئےپالیسی بنا رہےہیں، ریونیوکمانےکےساتھ روزگارکےمواقع بھی دینے ہیں۔ حالیہ سیلاب سے ریلوے کوبہت نقصان پہنچا ہے۔
وزیرریلوے کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوےکی ضروریات کوپوراکررہےہیں۔ سبی تا ہرنائی ٹریک جلد بحال ہوجائے گا، گوادرمیں بھی ریلوے کا دفتر کھول لیا، افسران تعینات کر دیے ہیں۔
انھوں نے مذید کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئےایپلی کیشن لانچ کررہےہیں۔ ایپ کے ذریعے مسافروں کی شکایات کا ازالہ ہوگا، ٹکٹ، کھانا، رہائش ایپلی کیشن کے ذریعے طے کیے جا سکتے ہیں۔ ایپلی کیشن کے ذریعےشہری سفرکی پلاننگ کرسکیں گے۔



















