عمران خان پروزیر آباد میں حملے کے معاملے پر عدالتِ عالیہ نے ڈاکٹریاسمین راشد کو دستاویزات پٹیشن کےہمراہ لف کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاپورہائی کورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے درخواست گزار ڈاکٹر یاسمین راشد کس طرح متاثرہ فریق ہیں؟
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پہلےسے قائم جے آئی ٹی کے روبروڈاکٹر یاسمین راشد نے بطورگواہ اپنابیان قلمبند کرایا، نئی جے آئی ٹی سے عمران خان حملہ کیس متاثر ہوگا۔
وکیل اظہرصدیق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے۔ ایک جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بطور گواہ دیا گیا بیان اورمزید دستاویزات پٹیشن کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
