پولیس نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی رہا ئش گاہ کا ایک بار پھر محاصرہ کرلیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ کے اندر جانے کی کو شش کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری گجرات میں پرویز الہی کی رہائش گا ہ کے باہر موجود تھی اور پولیس سیڑھیاں لگا کر چوہدری پرویز الہی کی رہائش گا ہ کے اندر جانے کی کوشش کرتی رہی۔
سابق وفاقی وزیر اور پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، ایف آئی اے، اور دیگر نے ایک بار پھر کنجاہ ہاؤس چھاپہ مارا ہے، بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جارہے ہیں، ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم عمران خان کو چھوڑ دیں گے، دوبارہ سوچ لیں۔



















